پي ټي ایم تیزی سے اپنی اہداف کی طرف گامزن
#پی_ٹی_ایم_تیزی سے اپنے #اہداف کی طرف #گامزن : آج کل اکثر لوگ پشتون تحفظ موومنٹ کے پارلیمانی و غیر پارلیمانی کے بحث میں الجھے ہوئے ہیں ۔ ایسے میں کچھ لوگ کنفیوژن کے شکار ہے اور کچھ لوگ مایوسی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ لیکن اس تحریر کو پڑھنے کے بعد آپ کو یقین ہو جائے گا کہ جس طرح ایک فرد کے زندگی میں آزمائشیں اور نشیب و فراز آتے ہیں عین اس طرح قومی تحریک بھی چلنجز اور آزمائشوں سے گزرنا پڑتا ہیں ۔ یہ قانون قدرت ہے ۔ ان کے بغیر کامیابی نہیں آتی ۔ پغمبر بھی ان آزمائشوں اور تکالیف سے گزرے ہیں ۔ پی ٹی ایم کو بنے صرف 2 سال ہوگئے ہیں ۔ قومی تحریکات میں 2 سال بہت کم عرصہ ہوتا ہے ۔ موضوع کو سمجھنے کے لیے ضروری ہیں کہ پہلے ہم ان حالات اور پس منظر کا جائزہ لیں جن حالات میں پشتون تحفظ موومنٹ وجود میں آگئی ۔ دوستوں پی ٹی ایم کا بننا ایک معجزہ سے کم نہیں تھا ۔ پشتون قوم پر خدا نے بہت بڑی رحم کردی کہ ہم میں ایسے جوان پیدا ہوئے ۔ اب پہلے آتے ہیں ان حالات کی طرف ۔ #پی_ٹی_ایم_کےظہور_کا_زمانہ: یہ وہ وقت تھا جب سابقہ فاٹا میں انسانیت آخری ہچکیاں لے رہا تھا ۔ ریاست کے مقتدر قوت...